لبیا کے طیارے کو ہائی جیک کرنے والے اغواءکاروں نے ہتھیار ڈال دیئے، مالٹا سے سیاسی پناہ دینے کی درخواست


لبیا کے طیارے کو ہائی جیک کرنے والے اغواءکاروں نے ہتھیار ڈال دیئے، مالٹا سے سیاسی پناہ دینے کی درخواست

لیبیا کے طیارے کو ہائی جیک کرنے والے ہائی جیکرز نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور جہاز سے باہر آ گئے ہیں ،ہائی جیکرز نے مالٹا کی حکومت سے سیاسی پناہ کی درخواست بھی کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے بتایا ہے کہ لیبیا کے طیارے کو ہائی جیک کرنے والے ہائی جیکرز نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور جہاز سے باہر آ گئے ہیں، ہائی جیکرز نے مالٹا کی حکومت سے سیاسی پناہ کی درخواست بھی کر دی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لیبیاء کی قومی ایئرلائن "افریقیہ ایئرویز" کی ہائی جیک ہونیوالے پرواز لیبیا کے شہر سبھا سے تریپولی جارہی تھی اور دوران پرواز ہی ایئربس اے 320 میں سوار دو ہائی جیکرز نے طیارے کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی جبکہ ایک ہائی جیکر نے دستی بم پاس ہونے کا دعویٰ کیا جس کے بعد طیارے کا کنٹرول حاصل کرلیا اور طیارے کو مالٹا میں لینڈ کرا دیا، طیارے میں 111 مسافر اور عملے کے سات افراد سوار تھے۔

مالٹا کی حکومت نے بات چیت کے ذریعے ہائی جیکرز کو ہتھیار ڈالنے پر راضی کر لیا جس کے بعد ہائی جیکرز نے تمام مسافروں کو رہا کر دیا اور خود بھی ہتھیار ڈال دیئے۔

ہائی جیکرز نے مالٹا کی حکومت سے سیاسی پناہ دینے کی درخواست بھی کی۔ ہائی جیکرز نے اس سے قبل معمر قذافی کے بیٹے کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارے کے اغواکاروں میں سے ایک کی شناخت موسیٰ شاہا کے نام سے ہوئی ہے، موسیٰ شاہ نے لیبین ٹی وی کو اپنا تعارف الفتح الجدید کے سربراہ کے طور پر کرایا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری