حلب کی آزادی کا جشن؛

"پاپا نویل" کے کپڑوں میں ملبوس شامیوں کی دہشتگردی سے پاک پہلی رات کی خوشیاں/ فلم و تصاویر

خبر کا کوڈ: 1276142 خدمت: دنیا
حلب/ شادی مردم/02

شامی فوج کی جانب سے حلب کی مکمل آزادی سے متعلق بیان سنتے ہی عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر جشن منانے کے لئے سڑکوں پر نکل آیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، شامی فوج کی جانب سے حلب کی مکمل آزادی سے متعلق بیان سنتے ہی عوام کے جوق در جوق گروہ جشن منانے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے اور ساری دنیا پہ عیاں کردیا کہ ان کا شہر دہشتگردوں کی چنگل سے پاک ہوگیا ہے۔

مشرقی حلب سے آخری دہشتگرد کے انخلاء جس کی خبر شامی فوج کی توسط سے پوری دنیا میں آگ کی طرح پھیل گئی، کے بعد عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر آزادی کا جشن منانے لگا۔

اس دروان عوام اپنا قومی پرچم ہاتھوں میں اٹھائے ملی نغمے اور فتح کے بھجن سناتے رہے۔

عوام اپنی گیتوں اور نغموں میں شامی فوج کو خراج تحسین پیش کرتے رہے۔

جشن کے شرکاء نے تسنیم نیوز کے نمائندے سے کہا کہ وہ حلب میں دہشتگردوں کی شکست اور اپنے شہر کی آزادی پر بے حد خوش ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی شام کے دیگر علاقوں کی دہشتگردوں سے آزادی کا جشن بھی منائیں گے۔

نیچے دئے گئے ویڈیو میں حلب عوام کی آزادی کی خوشیاں ملاحظہ فرمائیں۔

    تازہ ترین خبریں