20 جنوری کے بعد سب کچھ بدل جائے گا، ٹرمپ


20 جنوری کے بعد سب کچھ بدل جائے گا، ٹرمپ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے فلسطینی بستیوں میں اسرائیل کی جانب سے مکانات تعمیر کرنے کیخلاف قرارداد منظور کرنے کی بھر پور مذمت کے بعد امریکی نومنتخب صدرکا کہنا ہے کہ 20جنوری کے بعد سب کچھ بدل جائے گا۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے روئیٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ٹرمپ نے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے فلسطینی بستیوں میں اسرائیل کی جانب سے مکانات تعمیر کرنے کیخلاف قرارداد منظور کرنے کی بھرپور مذمت کے بارے میں رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ 20 جنوری کے بعد سب کچھ بدل  جائے گا۔

20 جنوری کو ٹرمپ بعنوان امریکی صدر حلف اٹھانے والے ہیں۔

ٹرمپ نے اوباما انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ فلسطینی بستیوں میں مکانات کی تعمیر کے مسئلے کو ویٹو کرے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعہ کی رات فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی نقل وحرکت اور بستیوں کی تعمیراتی کام فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نے امریکہ اور اسرائیل میں ہلچل مچادی ہے۔

اسرائیل نے اوباما انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اس مسئلے کو ویٹو نہ کرکے غلطی کی ہے، اسرائیل اس قرار داد کا پابند نہیں ہوگا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی طرف سے ایک بیان جاری کرکے کہا گیا ہے کہ اسرائیل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کی مذمت کرتا ہے اور اپنے آپ کو اس قرار داد کا پابند نہیں سمجھتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری