صوبہ خیبرپختونخوا میں داعش کا کوئی وجود نہیں/ کالعدم تنظیمیں نام استعمال کررہی ہیں


صوبہ خیبرپختونخوا میں داعش کا کوئی وجود نہیں/ کالعدم تنظیمیں نام استعمال کررہی ہیں

آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے تاہم کالعدم تنظیمیں داعش کا نام استعمال کر کے کارروائیاں کررہی ہیں ۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں داعش کا  کوئی وجود نہیں ہے تاہم کالعدم تنظیمیں داعش کا نام استعمال کر کے کارروائیاں کررہی ہیں ۔

 

اے آر وائے نیوز کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی نے 2سال کے دوران 1200 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن میں سے 120 ملزمان کی سروں کی قمیت مقرر تھی۔

ناصر خان درانی کا کہنا تھا کہ2016ء میں دہشت گردی میں کمی آئی۔ 2014ء میں دہشت گردی کے485 اور 2015ء میں 207 جبکہ 2016ء میں 190 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال 196 مقامات سے بارودی مواد برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری