روسی طیارہ فوجیوں، فنکاروں اور صحافیوں سمیت بحیرۂ اسود میں گر کر تباہ


روسی طیارہ فوجیوں، فنکاروں اور صحافیوں سمیت بحیرۂ اسود میں گر کر تباہ

روسی وزارت دفاع کا طیارہ سوچی شہر سے اڑان بھرنے کے چند منٹوں بعد ریڈار سے غائب ہوا تھا جو بحیرۂ اسود میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ طیارے میں فوجیوں ، فنکاروں اور صحافیوں سمیت 91 مسافر سوار تھے جو نیو ایئر نائٹ کی تقریبات کیلئے شام جا رہے تھے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، روسی وزارت دفاع کا طیارہ Tu-154 جو مقامی وقت کے مطابق آج صبح پانچ بج کر 20 منٹ پر اڑنے کے 20 منٹ بعد ریڈار سے غائب ہو گیا تھا، کے تباہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یہ طیارہ تفریحی شہر سوچی سے فضا میں بلند ہونے کے چند منٹوں بعد ریڈار سے غائب ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جہاز پر 91 افراد سوار تھے جن میں فوجی، فنکار اور صحافی شامل ہیں۔

یہ افراد نیو ایئر نائٹ کی تقریبات کیلئے شام جا رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد سمندر سے صرف ایک لاش نکالی گئی ہے اور باقی مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

روسی وزارت دفاع نے طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملبہ سوچی سے ڈیڑھ کلو میٹر دور ساحل کے قریب سے ملا ہے جو سمندر میں 50 سے 70 میٹر کی گہرائی سے نکالا گیا۔

پریس ٹی وی کے مطابق روسی وزار ت دفاع کا ٹی یو 154 طیارہ سیاحتی مقام سوچی کے قریبی ایئرپورٹ سے تیل بھروانے کےبعد اڑان بھرتے ہی  ریڈار سے غائب ہوا اور بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہو گیا۔

جہاز میں 83 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے جن میں روسی فوج کے مشہور بینڈ کا دستہ بھی موجود تھا جو شام میں نیو ایئر نائٹ کی مناسبت سے ایئر بیس پر تقریب میں پرفارم کرنے جا رہا تھا۔ طیارہ شام کے صوبے لاذقیہ جا رہا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری