ایٹمی حملوں کے ذریعے اسرائیل کو نابود کردیں گے


ایٹمی حملوں کے ذریعے اسرائیل کو نابود کردیں گے

وزیر دفاع پاکستان نے امریکی نیوز ویب سائٹ AWD NEWS کی جھوٹی خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو یاد رکھنا چاہئے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور شام میں فوجی مداخلت کی صورت میں اس غاصب حکومت کا ایٹمی حملوں کے ذریعے خاتمہ کردیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکی نیوز ویب سائٹ AWD NEWS نے ماضی کی طرح اس بار بھی ایک جھوٹی خبر نشر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے پاکستان کو ایٹمی حملے کی دھمکی دی ہے۔ جس پر پاکستانی وزیر دفاع نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

مذکورہ خبر میں بتایا گیا کہ پاکستان نے اپنی زمینی فوج کو شام بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ داعش کے خلاف بننے والی عالمی اتحاد میں شمولیت اختیار کی جاسکے جس پر اسرائیلی وزیر دفاع نے پاکستان کو ایٹمی حملے کی دھمکی دی ہے۔

مذکورہ ویب سائٹ نے اس خبر کو سابق صہیونی وزیر دفاع موشے یعلون کے حوالے سے نقل کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اپنی زمینی فوج کو شام بھیجنا ہمارے لیے ایک طرح کا چیلنج ہے، اگر ان کی فوج شام میں آئی تو ہمیں معلوم ہے کہ کیا کرنا چاہئے، ہم ایٹمی حملوں کے ذریعے انہیں نابود کردیں گے۔

واضح رہے کہ سات ماہ پہلے نیتن یاہو سے اختلافات کی بنیاد پر موشے یعلون صہیونی وزارت دفاع کا قلمدان ترک کرچکے ہیں اور فی الحال ان کی جگہ پر اویگڈور لیبرمین وزیر جنگ ہیں۔

اس جھوٹی خبر کے شائع ہونے کے بعد پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے شام میں پاکستانی فوج کے بھیجے جانے پر دھمکی دی ہے۔ اسرائیل یہ بھول گیا ہے کہ پاکستان بھی ایک ایٹمی ملک ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری