پاکستان، چین اور روس نے افغانستان میں امن و امان کی بحالی کے لئے ہاتھ ملا لئے


پاکستان، چین اور روس نے افغانستان میں امن و امان کی بحالی کے لئے ہاتھ ملا لئے

پاکستان، چین اور روس کے مابین سیکریٹریز خارجہ سطح کے سہ فریقی مذاکرات 27 دسمبر کو ماسکو میں ہونگے جہاں افغانستان میں امن و امان کی بحالی سے متعلق اہم فیصلے ہونے کا امکان ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان، چین اور روس کے مابین سیکریٹری سطح کے سہ فریقی اجلاس 27 دسمبر کو ماسکو میں ہونے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ان مذاکرات کا ایجنڈا افغانستان میں امن کی بحالی ہے۔

واضح رہے کہ روس کو افغانستان میں داعش کے پھیلاؤ اور اثرورسوخ سے سخت تشویش ہے۔

روس افغانستان کے حوالے سے مختلف فریقین کو ایک میز پر لانے کیلئے سرگرم کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

ماسکو میں ہونیوالے ان مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کریں گے۔

روس کی جانب سے افغانستان کیلئے خصوصی ایلچی ضمیر کابلوف اور چین کے خصوصی ایلچی ڈینگ شی جن ول ان مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری