ایرانی حکومت کی جانب سے اپنے مسیحی ہم وطنوں کو ولادت حضرت عیسیٰ (ع) کی مبارکباد


ایرانی حکومت کی جانب سے اپنے مسیحی ہم وطنوں کو ولادت حضرت عیسیٰ (ع) کی مبارکباد

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نے اپنے مسیحی ہم وطنوں کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے مبارکباد دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ملک میں رہنے والی مسیحی برادری کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسب سے مبارکباد دی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحمت و مہربانی کے پیغمبر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے تمام مسیحی ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے غیور مسیحی برادران حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے صدیوں سے اپنے مسلمان بھائیوں اور دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ بخوشی زندگی گزار رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایران کی مسیحی برادری کی دوسرے ادیان کے ساتھ نہایت احترام اور بزرگی کے ساتھ رہنے پر فخر کرتے ہیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری