شام کی صورت حال پر پوٹن، اردغان اور نظر بائف کی ٹلیفونک گفتگو

روس، ترکی اور قزاقستان کے صدور نے شام کے سیاسی صورت حال کے متعلق ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

شام کی صورت حال پر پوٹن، اردغان اور نظر بائف کی ٹلیفونک گفتگو

تسنیم خبررساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کریملن کا کہنا ہے کہ ولادیمیر پوٹن اور رجب طیب اردگان نے شام کے سیاسی بحران کے متعلق ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس اور ترکی کے صدور شام کے سیاسی بحران کے بارے میں ٹیلفونک گفتگو کررہے تھے کہ قزاقستان کے صدر نظر بائف بھی شامل ہوگئے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں روس اور ایران کی مدد سے شام کے دوسرے بڑے شہر حلب کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری