نیویارک میں 6 افراد گولیوں کا نشانہ بن گئے

خبر کا کوڈ: 1278296 خدمت: دنیا
نیویورک

امریکی شہر نیویارک میں گولیوں کا نشانہ بن کر دو افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نائٹ کلب میں ہونے والی دہشت گرادانہ کارروائی میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

پریس ٹی وی کے مطابق، ماؤنٹ ورنن کے میئر ''رچرڈ تھامس'' نے ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے  کہا ہے کہ حملے میں نائٹ کلب کے منیجر بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں نائٹ کلب کی لابی اور سامنے والی گلی سے ملی ہیں۔

ابھی تک حملہ آور کے بارے میں کسی قسم کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران نائٹ کلب میں 200 افراد موجود تھے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری