حزب اللہ، لبنان کی نئی حکومت کو اعتماد کا ووٹ دیگی، شیخ نعیم قاسم


لبنان میں حزب اللہ کےنائب ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ میں موجود حزب اللہ کے نمائندے نئی حکومت کو اعتماد کا ووٹ دیں گے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے بیروت پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ کے نائب ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ میں موجود حزب اللہ کے نمائندے نئی حکومت کو اعتماد کا ووٹ دیں گے۔

شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا: حزب اللہ نئی حکومت کے ساتھ تعاون کریگی جبکہ حکومتی ذمہ داریاں بھی قبول کرنے کو تیار ہے۔

واضح رہے کہ سعد حریری نے رواں ماہ کابینہ کے 30 وزرا ء کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ میشل عون حزب اللہ کی حمایت سے صدر منتخب ہوئے ہیں۔