مغربی افغانستان میں مقناطیسی سرنگ کی زد میں آکر ہیلی کاپٹر تباہ


مغربی افغانستان میں مقناطیسی سرنگ کی زد میں آکر ہیلی کاپٹر تباہ

افغان ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کا کہنا ہے کہ جہاز مقناطیسی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آکر تباہ ہوا ہے جبکہ افغان ائیر فورس اس کی تردید کررہے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے طلوع نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز کے زیر استعمال روسی ساخت کا ہیلی کاپٹر صوبے ہرات میں شہر "شیندند" میں غیر ملکی افواج کے  ایک فضائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے۔

ایئر فورس کمانڈر، جنرل "عبد وہاب وردک" کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کی وجہ سے گرا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کی وجہ سے سانحے کا شکار ہوکر ایک عمارت کے ساتھ ٹکرایا ہے۔

ایئر فورس کمانڈر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ یہ افغان سیکورٹی فورسز کا تیسرا جہاز ہے جو گزشتہ دو ماہ کے دوران گر کر تباہ ہوا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری