عراق توڑنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، عمارحکیم


عراق توڑنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، عمارحکیم

عراق کی مجلس اعلیٰ کے سربراہ عمارحکیم کا کہنا ہےکہ عراق میں فرقہ واریت پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ملک تقسیم ہوگا۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے الفرات نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کے سربراہ سید عمارحکیم نے ملک کی پارلیمنٹ کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

ملک کے دہشت گردوں سے آزاد شدہ علاقوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہماؤں نے اس دوران تاکید کی کہ تارکین وطن کو جلد از جلد اپنے آبائی علاقوں میں بسانے کی کوششیں تیز کی جائیں گی۔

عمارحکیم نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں فرقہ واریت پھیلا کر ملک تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عراقی پارلیمنٹ کے سربراہ نے عمار حکیم کے ساتھ عراق کی سیاسی اور اندرونی صورت حال کے بارے میں اہم ملاقات کی ہے۔

یاد رہے کہ بعض شرپسند عناصر عراق کو فرقے کے بنیاد پر تقسیم کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری