امریکہ نے اپنے مفادات کے حصول کیلئے بھارت کو خطے میں اپنا آلہ کار بنا رکھا ہے/ تصویری رپورٹ


امریکہ نے اپنے مفادات کے حصول کیلئے بھارت کو خطے میں اپنا آلہ کار بنا رکھا ہے/ تصویری رپورٹ

جمیعت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے مفادات کی خاطر خطے کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے جس کے لئے اس نے بھارت کو اپنا آلہ کار بنا رکھا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، جمیعت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے مفادات کی خاطر خطے کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے جس کے لئے اس نے بھارت کو اپنا آلہ کار بنا رکھا ہے امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان کے چین کیساتھ تعلقات استوار نہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھار ت ایک منصوبے کے تحت مقبوضہ کشمیر میں ہندووں کو بسا کر وہاں کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے تاکہ رائے شماری کے دوران وہ اپنے حق میں فیصلہ کرا سکے۔ بھارت کشمیر مذاکرات کے بہانے مقبوضہ کشمیر میں جاری اپنے مظالم کو چھپانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا کی8 لاکھ فوج کشمیریوں کے سامنے بے بس ہو چکی ہے مظلوم مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں انڈیا کو جلد کشمیر سے نکلنا پڑے گا۔

ان خیالات کا اظہار پروفیسر ساجد میر نے شکرگڑھ میں جامع مسجد حضرت عمر فاروق اہلحدیث کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر، برما، فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے امت مسلمہ متحد ہو کر اس اقدام کو رکوائے۔

ساجد میر نے ملک میں بلدیاتی نظام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام سے ملک میں خوشحالی آئے گی نومنتخب افراد عوام کی بہتر طریقہ سے خدمت کریں گے نعمت اسلام اور نعمت اہلحدیث پیغام دوسروں تک پہنچائیں۔ گروہ جماعت کی شکل میں دین اسلام کی تبلیغ کو آگے بڑھایا جائے۔

مسجد، جلسہ، سوشل میڈیا اور آئی ٹی کے ذریعے دین کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا جائے۔ حضور نبی کریم حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا درجہ سب سے بڑا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات پاک ہمارے لئے مشعل راہ ہے اس موقع پر ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد صدیق بھٹلی ایڈووکیٹ، چوہدری عبدالقیوم ناظم یونین کونسل خیرا، ضلعی امیر مرکزی جمیعت اہلحدیث، عبدالمجید بٹ، سینئر نائب صدر پاکستان اہلحدیث یوتھ فورس عبدالوحید بٹ، اسامہ خالد نائب صدر تحصیل اہلحدیث یوتھ فورس، سرپرست اعلی مرکزی جمیعت اہلحدیث چوہدری محمد اسماعیل، چوہدری محمد ارشد، الحاج چوہدری سید احمدآف تغل پور، محمد اسلم، حافظ بشارت، محمد انور، محمد یونس بھی موقع پر موجود تھے۔

قبل ازیں معزز مہمانوں کے شکرگڑھ پہنچنے پر انکا والہانہ استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری