تلعفرمیں حشد الشعبی نے داعش کے حملے کو ناکام بنادیا


تلعفرمیں حشد الشعبی نے داعش کے حملے کو ناکام بنادیا

عراقی فورسز نے تلعفر کے مغرب میں داعش کے ایک بڑے حملے کو پسپاکرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ موصل میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار کامیابی کے ساتھ پیش قدمی کررہے ہیں۔

عراقی حزب اللہ کی ایک بٹالین نے اعلان کیا ہے کہ حشد الشعبی نے تلعفر کے مغرب میں داعش کے ایک منظم حملے کو پسپا کرکے کئی تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

عراقی حزب اللہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے تلعفر کے مغرب میں بارود سے بھری 6 گاڑیوں کو دھماکے سے اڑا دیا تاکہ شام کی سرحد کی طرف راستہ کھول سکیں تاہم عراقی عوامی رضا کاروں نے ان کی اس سازش کو ناکام بنادیا۔

اسی طرح حشد الشعبی کے جوانوں نے موصل کے قریب بارود سے بھری مزید دو گاڑیوں کو تباہ کرکے ان میں موجود کئی دہشت گردوں کو بھی ہلاک کردیا ہے۔

داعش کے خلاف امریکی اتحاد کے کمانڈر اسٹیفن ٹاؤن سینڈ کا کہنا ہے کہ حشد الشعبی نے ہمارے تصور سے کئی گنا زیادہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے اور صوبہ نینوا کی آزادی میں نہایت عمدہ کارکردگی دکھائی ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو امن و سکون کی ضرورت ہے لیکن عوام کو چاہئے کہ صبر کا مظاہرہ کرکے موجودہ صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کریں کیونکہ فوری طور پر سب کچھ ٹھیک نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ حشد الشعبی سے وابستہ نجبا نامی گروہ کا اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے اور مغربی ذرائع ابلاغ کی حشد الشعبی کے خلاف کئے جانے والے غلط تبلیغات کے بارے میں رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا کو حشد الشعبی کے خلاف غلط اور گمراہ کن تبیلغات سے باز رہنا چاہئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری