البقاع لبنان میں بم دھماکہ، ڈپٹی میئر جاں بحق

خبر کا کوڈ: 1280754 خدمت: دنیا
انفجار لبنان

شمالی البقاع میں ہونے والے زوردار بم دھماکے میں العین نامی شہر کے ڈپٹی میئر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے شہر البقاع میں بم دھماکہ کیا گیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئےہیں۔

لبنان کے  شمالی البقاع  کے علاقے العین میں ایک زوردار بم دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکہ ایک بس میں کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں العین کے ڈپٹی میئر خالد حوری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے میں بس کے ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کی مزید تفصیلات کے بارے میں قبل از وقت کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔

    تازہ ترین خبریں