جوہری پلانٹ چشمہ-تھری سے 340 میگاواٹ بجلی کا حصول شروع


جوہری پلانٹ چشمہ-تھری سے 340 میگاواٹ بجلی کا حصول شروع

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا ہے جس سے 340 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے چشمہ تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، افتتاحی تقریب میں وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی تھے۔

چشمہ تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ سے قومی گرڈ میں 340 میگاواٹ بجلی شامل ہوگئی ہے اور یہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کا مشترکہ منصوبہ ہے جو پاک چین مشترکہ تعاون کا ایک اور سنگ میل ہے۔

چشمہ فور نیوکلیئر پاور پراجیکٹ 2017 میں مکمل ہو گا جبکہ کراچی نیوکلیئر پاور پراجیکٹ کے 2 اور کے 3 کی 2030 تک تکمیل سے نیشنل گرڈ میں 8 ہزار 800 میگاواٹ بجلی شامل ہو گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری