شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر کے سامنے دیے گئے دھرنے کو 192 روز بیت گئے + تصاویر


شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر کے سامنے دیے گئے دھرنے کو 192 روز بیت گئے + تصاویر

بحرین میں آیت اللہ عیسیٰ قاسم کے گھر کے ارد گرد بیٹھی بحرینی عوام نے 192 دن گزرنے کے باوجود اپنے مشن کو جاری رکھا ہوا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرینی عوام نے 192 دن گزرنے کے بعد بھی آیۃ اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر کے مضافات میں دئے گئے دھرنے کو جاری رکھا ہوا ہے۔

الدراز کے علاقے میں آیت اللہ عیسیٰ قاسم کے گھر کے گرد و نواح میں تقریبا 192 دنوں سے دھرنا اور بحرینیوں کی جانب سے تحریک اسلامی کے سربراہ کی دل و جان سے حمایت جاری ہے۔

دوسری طرف آل خلیفہ نے آیۃ اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی رہائش گاہ کے مضافات میں مزید سیکورٹی میں اضافہ کرکے دھرنے کے شرکاء کو ہر قسم کی سہولیات سے محروم کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے دھرنے کے شرکاء پر پانی بھی بند کردیا ہے۔

الدراز علاقے میں مقیم 18 ہزار افراد کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سات مہینوں سے آل خلیفہ نے بحرینی عوام کے رہنما شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر اور الدراز علاقے کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔

بحرین کے عوام آیۃ اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی حمایت میں دھرنے کے دوران حکومت سے اپنے حقوق کا مطالبہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئندہ سال جنوری میں شیخ عیسیٰ قاسم کو آل خلیفہ کی نام نہاد عدالت میں پیش کیا جانا ہے جس کی وجہ سے سیکورٹی میں خاطرخواہ اضافہ کرکے لوگوں کو مزید مشکل میں ڈال دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آل خلیفہ نے بحرینی عوام کے رہنما آیۃ اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخ کردی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری