شامی فوج کا دمشق کے مضافات میں آپریشن کا اعلان/ دہشت گردوں کو 48 گھنے کا الٹی میٹم + نقشه

خبر کا کوڈ: 1281743 خدمت: دنیا
ارتش سوریه

شامی جنگی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج نے دمشق کے مضافات میں موجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر علاقہ خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے دمشق کے مغرب میں واقع  وادی بردی میں موجود مسلح افراد کو 48 گھنٹے کی مہلت دی ہے کہ یا تسلیم ہوجائیں یا علاقہ چھوڑ کر نکل جائیں۔

شامی فوج کے کمانڈر نے دہشت گردوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عین الفیجہ میں موجود پانی کے ذخائر کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کریں۔

کچھ عرصہ پہلے دہشت گردوں نے عین الفیجہ میں موجود بعض پانی کے ذخائر کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

پانی کے ایک اور کنویں میں تیل ملا کر ناقابل استعمال بنادیا گیا تھا جس کی وجہ سے 70 لاکھ شامی شہری پانی کی نعمت سے محروم ہوگئے تھے۔

شامی فوج کے کمانڈر نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 48 گھنٹوں کے اندر اندر علاقہ خالی نہ کرنے کی صورت میں مسلح کارروائی کی جائے گی۔

وادی بردی میں موجود مسلح افراد کا تعلق النصرہ فرنٹ سے بتایا جاتا ہے۔

دوسری طرف شامی فوج کے کئی دستے جدید ہتھیاروں سے لیس ہوکر جنوبی حلب کے مضافات میں داخل ہوگئے ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرنے والے ہیں۔

 

    تازہ ترین خبریں