گزشتہ 7 برس میں پاکستانی اسٹاک ایکسچینج نے 400 فیصد ترقی کی، فوربس


گزشتہ 7 برس میں پاکستانی اسٹاک ایکسچینج نے 400 فیصد ترقی کی، فوربس

بین الاقوامی مالیاتی جریدے فوربس نے سال 2009 سے اب تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ترقی کی شرح کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ اس نے پڑوسی ممالک کو معیشتوں کو دھول چٹا دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، فوربس کے مطابق 2009 سے اس سال تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 400 فیصد ترقی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، بین الاقوامی مالیاتی جریدے فوربس نے سال 2009 سے اب تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ترقی کی شرح کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ اس نے پڑوسی ممالک کو معیشتوں کو دھول چٹا دی ہے۔

ممتاز جریدے فوربس میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2009 سے اب تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 400 فیصد ترقی کی ہے اور صرف اس سال (2016) کے حجم میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے جو خرد معیشت (میکرواکانومی) کی جانب ایک بہت مثبت اشار ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سال 2016 میں پاکستانی معیشت میں 6 فیصد اضافہ ہواہے جو 2015 میں 4.8 فیصد کی شرح پر تھی، پاکستان میں 4 سال قبل افراط زر کی شرح 10 فیصد تھی جو اب کم ہوکر 4 فیصد پر آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی مارکیٹ میں بیرونِ ملک سے بھی سرمایہ آیا ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے، ان میں عالمی بینک سے ایک ارب ڈالر کی سپورٹ اور بیرونِ ملک سے کی جانے والی سرمایہ کاری بھی ہے جس کی ایک مثال شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے کے الیکٹرک میں لگایا جانے والا سرمایہ شامل ہے۔

رپورٹ میں خبردار بھی کیا گیا ہےکہ پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت کو جن چیزوں سے خطرہ ہے وہ افراطِ زر،مہنگائی، کرپشن اور ہوسکتی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری