امریکہ نے شام میں جنگ بندی کا خیرمقدم کیا


امریکہ نے شام میں جنگ بندی کا خیرمقدم کیا

امریکی وزیر خارجہ نے شام میں جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ نے شام میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہونے والے معاہدے کو مثبت اقدام قرار دیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے اس سلسلے میں کہا: واشنگٹن کو امید ہے کہ طرفین معاہدے کے پابند ہونگے اور اس کا احترام رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ شامی حکومت اور مخالفین کے درمیان کل جمعرات کو جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

شامی فوج نے اعلان کیا ہے کہ 30 دسمبر کی رات 12 بجے سے سیز فائر شروع ہوگا۔

شامی فوج نے اپنے اعلان میں یہ بھی کہا ہے کہ جنگ بندی کا یہ معاہدہ شام میں سیاسی حل اور 6 سالہ بدامنی کے خاتمے کے لئے راہ ہموار کریگا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش، النصرہ فرنٹ اور ان سے متعلق دیگر گروہ اس جنگ بندی کا حصہ نہیں ہیں۔ 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری