کابل میں بم دھماکے میں متعدد ہلاک اور زخمی

خبر کا کوڈ: 1283280 خدمت: دنیا
کابل

کابل میں کچھ دیر قبل ایک زوردار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان اسلامی نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ کابل میں ایک زوردار بم دھماکہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے متعدد شہری ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 4 افراد جاں بحق یا زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے کی تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دارالحکومت کابل ایک بار پھر ناامنی کی زد میں ہے اور آئے روز دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں