پاکستان کے میزائل پروگرام پر امریکا کا خطرناک وار!


پاکستان کے میزائل پروگرام پر امریکا کا خطرناک وار!

امریکی حکومت نے مبینہ طور پر ملک کی میزائل پروگرام کے ساتھ منسلک سات پاکستانی اداروں کے خلاف پابندیوں کا اعلان کر دیاہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکی حکومت نے مبینہ طور پر ملک کی میزائل پروگرام کے ساتھ منسلک سات پاکستانی اداروں کے خلاف پابندیوں کا اعلان کر دیاہے۔

دنیا پاکستان کے مطابق امریکہ کے ڈپارٹمنٹ آف کامرس نے پاکستان کے سات اداروں کو "ایکسپورٹ ایڈمنسٹریشن ریگولیشن" کی فہرست میں شامل کر لیاہے جبکہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

امریکہ کے ڈپارٹمنٹ آف کامرس کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ ان تمام اداروں پر پابندیاں امریکہ مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے الزامات پر لگائی گئی ہیں۔

امریکی کامرس ڈپارٹمنٹ کا کہناہے کہ یہ پابندیاں ایکسپورٹ ایڈمنسٹریشن ریگولیشن کی خلاف ورزی روکنے میں مدد دیں گی۔

امریکہ کی جانب سے جن سات اداروں کیخلاف پابندیوں کا اعلان کیا گیاہے وہ درج ذیل ہیں۔

1) احد انٹرنیشنل
احد انٹرنیشنل کا دفترلاہور کے علاقے ایمپریس روڈ پر واقع ایمپریس ٹاور میں سویٹ نمبر 5-6دوسری منزل پر واقع ہے جبکہ اس کا دورسرا دفتر نومرو سینٹر بدامی باغ میں ہے۔

2) ایئر ویپنز کمپلیکس (AWC)
اس ادارے کا دفتر E-5واہ کینٹ آفیسر ز کالونی میں واقع ہے۔

3) انجینئرنگ سلوشنزپرائیویٹ لمیٹڈ
اس کا دفتر اسلام آباد ابن سینا روڈ G-11/12میں واقع ہے۔

4) میری ٹائم ٹیکنالوجی کمپلیکس (MTC)
میری ٹائم ٹیکنالوجی کمپلیکس کادفتر کراچی کے پلاٹ نمبر 94میں ہے اور اس کا سسٹم ڈویژن پی این ڈاکیارڈ کراچی میں ہے۔

5) نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائینٹیفک کمیشن (NESCOM)
NESCOMکا دفتر اسلام آباد کے سیکٹر H-11/4میں پلاٹ نمبر 94میں واقع ہے۔

6) نیو آٹو انجینئرنگ (NAE)
نیو اٹو انجینئرنگ کا راولپنڈی کے دفتر پشاروروڈ کے انڈسٹریل ایریا میں واقع ہے۔

7) یونیورسل ٹولنگ سروسز کے تین اتحادی ہیں.
a) فارورڈ ڈیزائن اینڈ مینوفیکچرنگ
b) ایم ایس ایم انٹرپرائزز
c) ٹیکنو پاک انجینئرنگ 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری