ترکی میں نائٹ کلب پر دہشت گردانہ حملے میں 39 ہلاک، 16 غیر ملکی


ترکی میں نائٹ کلب پر دہشت گردانہ حملے میں 39 ہلاک، 16 غیر ملکی

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آج علی الصبح عربی زبان بولنے والے شخص نے ایک نائٹ کلب پر حملہ کرکے سینکڑوں افراد کو خاک و خون میں غلطاں کردیا ہے۔

تسنیم نے اسکای نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہشت گرد نائٹ کلب میں داخل ہونے سے پہلے سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں  سے بھی الجھ پڑا تاہم وہ کلب میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

حملہ آورں کی تعداد کے بارے میں متضاد خبریں موصول ہورہی ہیں۔

ترک سی ان ان کا کہنا ہے کہ حملہ آور دو تھے، جبکہ استنبول گورنر نے صرف ایک حملہ آور کی تصدیق کی ہے۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ مسلح فرد نے نائٹ کلب میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 39 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 16 غیر ملکی بتائے گئے ہیں۔

ذرائع مطابق، مرنے والوں میں ایک ترک پولیس افسر بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق، نئے سال کی مناسبت سے جشن کے دوران کلب میں کم سے کم 600 لوگ موجود تھے۔

ابھی تک حملہ آور کے مارے یا پکڑے جانے کے بارے میں کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری