2017 کا پاکستان پہلے سے زیادہ پر امن اور خوشحال ہوگا، وزیراعظم


2017 کا پاکستان پہلے سے زیادہ پر امن اور خوشحال ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 2017 میں پاکستان پہلے سے زیادہ پر امن اور معاشی طور پر مضبوط ملک بن کر سامنے آئے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، وزیراعظم محمد نواز شریف قوم کے نام نئے سال کا پیغام دیتے ہوئے کہا: "نیا سال پاکستانیوں کے لئے خوشیاں اور کامیابیاں لائے گا"

وزیراعظم نواز شریف نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 2017 میں پاکستان پہلے سے زیادہ پر امن اور معاشی طور پر مضبوط ملک بن کر سامنے آئے گا۔

وزیراعظم نے سال نو کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نیا سال پاکستانیوں کے لئے خوشیاں اور کامیابیاں لائے گا اور مجھے یقین ہے کہ پاکستان پہلے سے زیادہ پرامن اور مضبوط معاشی ملک بن کر سامنے آئے گا۔

انتہا پسندی اور دہشتگردی کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ ہم انتہا پسندی اور دہشتگردی جیسے چیلنجز پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نئے سال کا آغاز پاکستان اور پوری قوم کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ اب ملک میں امن اور خوشحالی کا سفر تیزی سے اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری