مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نےگزشتہ شام کو بھارتی پولیس پر حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک کر دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے آج شام بھارتی پولیس پر حملہ کر کے ایک اہل کار کو ہلاک کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ ضلع کے علاقے ہندواڑہ میں چوگل کے مقام پر پولیس چوکی پر کیا گیا۔

حملے میں ایک پولیس اہل کار شدید زخمی ہوا جس کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا جارہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔

بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور گھر گھر تلاشی شروع کر دی۔

آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری