سال 2017 میں بھی پاکستان پر قرضوں کا بے تحاشا بوجھ/ ہر پاکستانی 1 لاکھ 15 ہزار کا مقروض


سال 2017 میں بھی پاکستان پر قرضوں کا بے تحاشا بوجھ/ ہر پاکستانی 1 لاکھ 15 ہزار کا مقروض

حکومتی پالیسیوں کے باعث پاکستانی عوام پر قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے اور نئے سال میں ہر پاکستانی اوسطا 1 لاکھ 15 ہزار 911 روپے کا مقروض ہو چکا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان کے قرضوں اور واجبات میں سال 2016 کے دوران 26 کھرب روپے کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق، پاکستان کے واجب الادا قرضوں اور واجبات کا مجموعی حجم 233 کھرب 89 ارب 60 کروڑ روپے ہوگیا۔
بیرونی قرضے اور واجبات 78 کھرب 14 ارب 20 کروڑ روپے ہیں۔

گزشتہ سال کے دوران صرف وفاقی حکومت کے اندرونی قرضے 14 کھرب 31 ارب 40 کروڑٰ روپے کے اضافے سے 140 کھرب 89 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گئے جبکہ آئی ایم ایف کا قرض شامل کرکے بیرونی قرضوں کا حجم 6 کھرب روپے کے اضافے سے 62 کھرب 20 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، سال 2017 میں ہر پاکستانی 1 لاکھ 15 ہزار روپے کا مقروض ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری