عراقی فوج کا موصل میں ڈرون حملہ، 20 داعشی دہشت گرد ہلاک


عراقی فوج کا موصل میں ڈرون حملہ، 20 داعشی دہشت گرد ہلاک

عراقی فوج نے ڈرون طیارے کے ذریعے حملہ کرکے 20 داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صوبہ نینوا میں ایک سیکورٹی اہلکار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ عراقی فوج نے موصل کے دائیں جانب ساحل کے قریب ڈرون طیارے کے ذریعے حملہ کرکے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

عراقی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی فوج نے دہشت گرد ٹولے داعش کے خلاف پہلی بار ڈرون کا استعمال کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈرون حملہ نہایت مہارت کے ساتھ کیا گیا اور دہشت گردوں کے اجتماع میں موجود تمام خونخوار درندے مارے گئے۔

ڈرون حملہ عراقی فوج کو خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر کیا گیا۔

دو دن پہلے بھی عراقی فوج اور عوامی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے موصل کے بائیں جانب کے ساحل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔

واضح رہے کہ موصل میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نہایت کامیابی کے ساتھ آپریشن میں مصروف ہیں۔

یاد  رہے کہ عراقی فوج نے موصل شہر کے اندر کئی کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور ان محلوں میں موجود سرکاری عمارتوں پر عراقی قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری