شامی فوج نے "عین الفیجہ" کو بھی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا


شامی فوج نے "عین الفیجہ" کو بھی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا

شامی مسلح افواج نے عین الفیجہ نامی علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے جس کے نتیجے میں دمشق کے شہریوں کو پانی کی سہولت جلد فراہم کی جائے گی۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے رای الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نے دمشق کے قریب  وادی بردی کے عین الفیجہ نامی گاؤں کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا ہے۔

واضح رہے کہ دمشق کے لئے وادی بردی نامی علاقہ نہایت اھمیت کا حامل ہے کیونکہ پانی کا ایک بڑا ذخیرہ اسی علاقے میں موجود ہے۔

گزشتہ دنوں یزیدی پیروکار دہشت گردوں نے پانی کے ذخائرمیں تیل ملا کر ناقابل استعمال بنا دیا تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

مسلح افواج کے جوان پانی کے ذخائر کو دہشت گردوں سے محفوظ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

الفیجہ نامی گاؤں پر شامی فوج کے قبضے سے دمشق کے شہریوں کو پانی میسر ہوگا، ایک ہفتہ پہلے دہشت گردوں نے دمشق کے شہریوں پر پانی بند کردیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری