ایران کے صوبہ بوشہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ


ایران کے صوبہ بوشہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

صوبہ بوشہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے صوبے بوشہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.7ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، زلزلے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

صوبہ بوشہر میں 8 بار زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری