کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی دہشتگردوں کے نشانے پر، 6 افراد زخمی


کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی دہشتگردوں کے نشانے پر، 6 افراد زخمی

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نامعلوم شر پسندوں نے مغربی بائی پاس کے علاقے میں فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے۔

دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں متعدد کالعدم گروپ اور علیحدگی پسند بلوچ تنظیمیں سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف مسلح کارروائیوں میں مصروف ہیں، ان کارروائیوں میں سیکڑوں لیویز، ایف سی اور پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

صوبے کی انتظامیہ نے ان دہشت گرد گروپوں کے خلاف آپریشنز اور کارروائیوں کا آغاز کررکھا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں کی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ صوبائی انتظامیہ نے متعدد مرتبہ اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہندوستان کی خفیہ ایجنسی 'را' ملوث ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری