پاکستانیوں کے بغیر ویزا افغانستان جانے پر پابندی


پاکستانیوں کے بغیر ویزا افغانستان جانے پر پابندی

افغان حکام نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پالیسی لاگو کرتے ہوئے بغیر ویزے کے افغانستان داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دسیوں پاکستانی جو افغانستان جانے کی غرض سے طورخم سرحد پر موجود تھے، افغانی ویزا نہ ہونے کی وجہ سے واپس ہونے پر مجبور ہوگئے۔

واضح رہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان ویزا فری سفر کی تاریخ 31دسمبر 2016 کو ختم ہو گئی ہے۔

اس کے بعد کوئی بھی پاکستانی شہری بغیر ویزا کے افغانستان نہیں جا سکے گا۔

یاد رہے کہ  اس سے پہلے دونوں ملکوں کے ہزاروں شہری بغیر ویزے کے سفر کرتے رہے ہیں جس کی وجہ سے سیکورٹی خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری