برازیل؛ مسلح حملے میں 11 افراد ہلاک

ایک مسلح شخص نے برازیل کے کیپینس شہر میں ایک خاندان کی دعوت پر آئے ہوئے مہمانوں پر حملہ کرکے 11 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

برازیل؛ مسلح حملے میں 11 افراد ہلاک

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، برازیل کے شہر کیپینس میں نئے سال کی مناسبت سے منعقد ہونے والی ایک دعوت میں شرکاء پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے اپنی سابقہ بیوی اور 8 سالہ بیٹے سمیت 11 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خودکشی کرلی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل اپنی سابقہ بیوی سے جدائی  پر سخت پریشان اور غصے میں تھا۔

حملے میں مزید تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جو علاج معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کردئے گئے ہیں۔

مقتول خاندان کے ھمسایوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ ہم نے گولیوں کی آوازیں سنیں، لیکن آتش بازی سمجھ کر توجہ نہیں دی۔

واضح رہے کہ برازیل میں اس قسم کی وارداتیں بہت کم ہوتی ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری