پاکستان بیلٹ منصوبے پر عملدرآمد کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، چائنا ڈیلی کی رپورٹ


پاکستان بیلٹ منصوبے پر عملدرآمد کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، چائنا ڈیلی کی رپورٹ

چینی روزنامہ نے وو ریسٹر کالج آکسفورڈ کے سینئر ریسرچر زینگ کیانگ کے حوالے سے لکھا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے ذریعے پاکستان ون روڈ ون بیلٹ منصوبے پر عملدرآمد کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے ذریعے پاکستان ون روڈ ون بیلٹ منصوبے پر عملدرآمد کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے سلک روڈز کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، مختلف وجوہات کی بنا پر بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے وابستہ کئی ممالک کو گذشتہ بارہ ماہ کے دوران مشکلات درپیش تھیں تاہم چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی طرح اور پاکستان میں نئی گہری گوادر بندرگاہ کی تکمیل سے ظاہر ہوتا ہے کہ آنیوالے وقت میں پاکستان میں ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے قابل غور اہلیت و صلاحیت موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار چائنا ڈیلی نے وو ریسٹر کالج آکسفورڈ کے سینئر ریسرچر زینگ کیانگ کے حوالے سے کیا ہے۔

زینگ کیانگ نے سلک روڈز کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2016ء نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ دنیا کیلئے حیران کن اور مشکل سال تھا، گذشتہ بارہ ماہ عوام کیلئے ہر جگہ تکلیف کا باعث تھے، ہم نے ہر جگہ مذہبی انتہا پسندوں کو ابھرتے ہوئے اور انتہا پسند گروپوں کی طرف سے دہشتگردوں کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا کیا جن میں سے حال ہی میں برلن میں ایک دہشتگردی کی ظالمانہ کارروائی کی گئی جہاں معصوم لوگ اپنے بال بچوں اور دوستوں کیساتھ کرسمس کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ دہشتگردوں نے حملہ کرکے کئی بے گناہوں کو مار دیا جن کے خیالات سے وہ متفق نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ترکی میں بھی سیاسی بحران کا مشاہدہ کیا جس میں فوج کے بعض عناصر کی طرف سے منتخب صدر کا تختہ الٹنے کی کوشش کی گئی، ایک سنیئر سفارتکار کو بھی انقرہ میں قتل کر دیا گیا، مشرق وسطیٰ میں بھی یہ سال بہت سی مشکلات لے کر آیا نہ صر ف حلب بلکہ شام اور شمالی عراق کے بہت سے حصوں میں بھی متحارب گروپوں کے درمیان لڑائی میں عوام پرمصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹتے رہے جبکہ جنوبی سوڈان میں بھی خانہ جنگی جاری رہی جس نے اقوام متحدہ کو یہ واننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا کہ اگر ملک میں امن کی بحالی کیلئے جلد اقدامات نہ کئے گئے تو ملک میں نسل کشی شروع ہو جائیگی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری