گوادر میں معاشی سرگرمیوں اور ایران کے ساتھ بارڈر ٹریڈ میں اضافہ

خبر کا کوڈ: 1285975 خدمت: ایران
گوادر

ذرائع کے مطابق، گوادر میں معاشی سرگرمیاں تیز ہونے لگیں۔ خام تیل، شپ بریکنگ اور ایرانی بارڈر ٹریڈ میں اضافے پر کسٹم کلکٹر گوادر نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ہدف سے 67 فیصد اضافی ریونیو وصول کرلیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، گوادر میں معاشی سرگرمیاں تیز ہونے لگیں۔ خام تیل، شپ بریکنگ اور ایرانی بارڈر ٹریڈ میں اضافے پر کسٹم کلکٹر گوادر نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ہدف سے 67 فیصد اضافی ریونیو وصول کرلیا۔

کسٹم کلکٹر گوادر سعید اکرم کے مطابق معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ خام تیل، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور شپ بریکنگ کاروبار میں بہتری کے سبب ریونیو میں اضافہ ہورہا ہے اور ساتھ ہی ایران کے ساتھ بارڈر ٹریڈ میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

کسٹم کلکٹر گوادر نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ہدف سے 67 فیصد اضافی ریونیو وصول کرلیا۔ جو 11 ارب 88 کروڑ روپے ہے جبکہ جولائی سے دسمبر 2016 کے لئے 7 ارب 10 کروڑ روپے کا ہدف مقرر تھا۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 6 ارب 32 کروڑ روپے ریونیو وصول کیا گیا تھا۔ کسٹم کلکٹر گوادر کا کہنا تھا کہ 6 ماہ میں کسٹم اینٹی اسمگلنگ نے 4 لاکھ 37 ہزار ڈیزل اور 3779 کلو منشیات اور دیگر اشیا پکڑی ہیں۔ جس کی مالیت 1 ارب 68 کروڑ روپے ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری