ترک فوج کی شام میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپیں، 18 داعشی ہلاک

خبر کا کوڈ: 1286350 خدمت: دنیا
ارتش ترکیه

ترک فوج کا کہنا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں کم سے کم 18 داعشی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فوج نے آج منگل کے روز خبر دی ہے کہ ترک فوج شامی حزب اختلاف کی حمایت کررہی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

ترک فوج کے اعلان کے مطابق پیر کے روز کی جھڑپوں کے نتیجے میں کم سے کم 18 داعشی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ترک فوج کی بمباری اور شیلنگ سے کم سے کم 37 داعشی دہشت گرد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ترک فوج کے جنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران داعش کے کئی مشتبہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

دوسری طرف روسی جنگی طیاروں نے الباب شہر کے جنوب مغرب میں واقع دیرکاک کے علاقے میں کئی داعشی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

    تازہ ترین خبریں