شام میں برطانوی شہری کی ہلاکت


شام میں برطانوی شہری کی ہلاکت

مقتول کے خاندان کا کہنا ہے کہ 20سالہ ریان لاک داعش کے ساتھ لڑائی میں مارا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے انڈیپنڈنٹ کے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ 20سالہ برطانوی شہری ریان لاک شامی شہر رقہ میں داعش کے خلاف آپریشن میں شامل تھا اور دہشت گردوں کے حملے میں مارا گیا ہے۔

برطانوی شہری فوجی تجربہ رکھتا تھا اور غیر ملکی داعش مخالف گروہ میں شامل ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 20 سالہ برطانوی شہری پیشمرگہ فورس میں شامل ہوکر داعش کے خلاف لڑ رہا تھا۔

عربی ٹی وی چینل  اسکائی نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ کرد عسکریت پسندوں کا کہنا ہےکہ ایک برطانوی شہری الرقہ میں  داعش کےخلاف لڑتے ہوئے مارا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری