عراقی جنگی طیاروں کے حملوں میں 40 داعشی دہشت گرد ہلاک


عراقی جنگی طیاروں کے حملوں میں 40 داعشی دہشت گرد ہلاک

عراقی جیٹ طیاروں کی فضائی کارروائی میں کم سے کم 40 داعشی دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے الفرات نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے: منگل کے روز موصل میں عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے متعدد بار دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

جیٹ طیاروں کے حملوں میں داعش کے 4 موٹرسائیکل بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔

عراقی ایئرفورس کے طیاروں نے تلعفر اور المصاید نامی علاقوں میں بھی بمباری کرکے کئی بکتر بند گاڑیوں سمیت 19 دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے گزشتہ دنوں موصل کے بائیں جانب کے کئی محلے دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کروالیا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی فوج  زمین اور فضا سے داعش کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے اور دہشت گردوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے۔

عراقی وزیراعظم نے  گزشتہ سال 17 اکتوبر کو اس ملک کے شہر موصل کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائی کرنے کی  خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری