یمنی سرکاری فوج کی کارروائی میں دسیوں آل سعود کے اہلکار ہلاک اور زخمی


یمنی سرکاری فوج کی کارروائی میں دسیوں آل سعود کے اہلکار ہلاک اور زخمی

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے آل سعود کے اتحادی افواج کے حملوں کے جواب میں متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المیسرہ کے حوالےسے نقل کیا ہے کہ نجران کے مضافاتی علاقے البقع میں یمن کی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے مشترکہ کاروائی کرکے متعدد سعودی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

یمنی سرکاری فوج نے آل سعود فوج کی جانب سے کئے جانے والے کئی حملوں کو پسپا کردیا ہے، سعودی فوجی پسپا ہوکر الشبکہ نامی کیمپ کی طرف فرار ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں سعودی اتحادی فوج کے دو بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد کی فوج کو فضائی مدد حاصل ہونے کے باوجود یمنی فوج کے ہاتھوں ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

سعودی اتحادی فوج کئی بار البقع پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کرچکی ہے۔

یمن کے خلاف آل سعود کے اتحادی حملوں کے جواب میں یمنی سرکاری فوج نے متعدد بار میزائل سے سعودی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر سعودی عرب کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

یاد رہے کہ آل سعود کی سرپرستی میں ہونے والے حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری خاک و خون میں غلطاں ہوچکے ہیں اور ہزاروں لوگ آوارہ ہوگئے ہیں۔

یمن کے 80 فیصد بنیادی ڈھانچے سعودے حملوں کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری