پولیس وین کے قریب دھماکہ، 7پولیس اہلکاروں اور خواتین سمیت15 افراد زخمی


پولیس وین کے قریب دھماکہ، 7پولیس اہلکاروں اور خواتین سمیت15 افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال 2017 میں دہشت گردی کے واقعے میں 7پولیس اہلکاروں اور خواتین سمیت15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال 2017 میں دہشت گردی کا پہلا واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکاروں اور خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق بنوں روڈ کوٹل امام حسین کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔ زخموں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

زخمی ہونے والوں میں دو افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ پولیس موبائل پر کیا گیا ہے۔

دھماکے کی آوازیں دور دور تک سنیں گئیں۔

زخمی ہونے والوں میں گومل یونیورسٹی کا سیکورٹی گارڈ بھی شامل ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری