کراچی میں سی ٹی ڈی کی کاروائی؛

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل

خبر کا کوڈ: 1287859 خدمت: پاکستان
وحدت مسلمین

قانون نافذ کرنے والے ادارے سی ٹی ڈی نے ایم ڈبلیو ایم ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل زین رضوی کے گھر پر جھاپہ مارکر انہیں بلاجواز گرفتار لیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے ادارے سی ٹی ڈی نے ایم ڈبلیو ایم ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل زین رضوی کے گھر پر جھاپہ مارکر انہیں بلاجواز گرفتار لیا۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے سماجی کارکن و مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل زین رضوی کو انکے گھر سے بلاجواز گرفتار کرلیا، جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اہلخانہ کیجانب سے سی ٹی ڈی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس کاروائی میں ان کی گرفتاری سے انکار کردیا ہے۔

    تازہ ترین خبریں