مشرقی بغداد میں بم دھماکہ8 شہید 14 زخمی + تصاویر

خبر کا کوڈ: 1288529 خدمت: دنیا
انفجار بغداد

آج جمعرات کو علی الصبح مشرقی بغداد کے مصروف علاقے العبیدی میں کار بم دھماکے میں کم سے کم 8 افراد شہید اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے السومریہ نیوز کے حوالےسے نقل کیا ہے کہ مشرقی بغداد کے علاقے العبیدی میں ایک گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 8 شہری شہید اور 14 شدید زخمی ہوگئے۔

بغداد کے سیکورٹی اہلکار سعد معن کا کہنا ہے کہ مشرقی بغداد کے علاقے العبیدی میں ایک گاڑی پارک کی گئی تھی جو آج جمعرات کو علی الصبح دھماکے سے اڑا دی گئی اور متعدد بے گناہ شہری خاک و خون میں غلطاں ہوگئے۔

واضح رہے کہ بغداد میں ایک بار پھر بم دھماکوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

وہابی تکفیری دہشت گرد موصل میں شکست سے دوچار ہوئے ہیں اور اب عراق کے دوسرے شہروں میں انتقامی کارروائیاں کرنا شروع کئے ہیں۔

یاد رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے کئی اہم علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری