پاک فوج کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق بھارتی دعویٰ مسترد


پاک فوج کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق بھارتی دعویٰ مسترد

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کے نئے آرمی چیف کا پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ مسترد کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کے نئے آرمی چیف کا پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ مسترد کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی ہم منصب جنرل بپن راوت کے انٹرویو پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو مسترد اور اس کے امکانات کو بھی رد کر دیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے بھارتی چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کو انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ بھارت دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف بھی کارروائی کا حق رکھتا ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید سرجیکل اسٹرائیکس کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 29 ستمبر کو کی جانے والی سرجیکل اسٹرائیکس کا مقصد پیغام پہنچانا تھا، جبکہ اگر سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں اور وہاں سے ہماری طرف ایل او سی پر صورتحال کو خراب کیا جاتا ہے، تو پھر ہم دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری