شام کا قزاقستان مذاکرات میں شرکت کرنے کا فیصلہ


شام کا قزاقستان مذاکرات میں شرکت کرنے کا فیصلہ

شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دمشق حکومت نے قزاقستان مذاکرات میں بیگانوں کی عدم مداخلت کی صورت میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد کا کہنا ہے کہ دمشق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ قزاقستان مذاکرات میں بیرونی مداخلت نہ ہونے کی صورت میں شرکت کرے گا۔

انہوں نے قزاقستان سے دمشق آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران تاکید کی: شامی حکومت کی کوشش ہے کہ ان مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچائے اس مقصد کیساتھ کہ ان دہشتگرد کاروائیوں اور قتل عام کی روک تھام کرے جو ترکی، یورپ، برطانیہ، فرانس اور امریکہ کی حمایت سے جاری ہیں۔

فیصل مقداد نے مزید کہا: دمشق قزاقستان مذاکرات کی کامیابی کو اہمیت دیتا ہے اور امید رکھتا ہے کہ ان مذاکرات کے خاطر خواہ نتائج نکلیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری