ترک شہر "ازمیر" میں دھماکے کے نتیجے میں 2 ہلاک اور 3 زخمی + تصاویر


ترک شہر "ازمیر" میں دھماکے کے نتیجے میں 2 ہلاک اور 3 زخمی + تصاویر

ترکی کے شہر "ازمیر" کی عدالت کے نزدیک گاڑی میں نصب بم کے دھماکے سے اڑنے کے نتیجے میں 2 افراد جان بحق اور 3 زکمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے ترکی کے شہر "ازمیر" میں عدالت کے نزدیک ایک زوردار دھماکے کی خبر دی ہے۔

ترک ذرائع ابلاغ کے مطاق، پولیس اور ایمرجنسی ایمبولینس گاڑیاں دھماکے کے فورا بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ترک سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ترک پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے خودکش بمبار کو مارا جا چکا ہے جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔

دریں اثناء ترک ذرائع نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس دھماکے میںپولیس اور عدلیہ کا ایک ایک اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری