نجران میں سعودی فوج کا کنٹرول روم تباہ، 6 سعودی فوجی ہلاک


نجران میں سعودی فوج کا کنٹرول روم تباہ، 6 سعودی فوجی ہلاک

نجران میں یمنی سرکاری فوج کے حملوں میں سعودی اتحادی فوج کا کنٹرول روم تباہ ہوگیا ہے جس میں کم سے کم 6 سعودی اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے کارروائی کرکے سعودی اتحادی فوج کے کنٹرول روم کو تباہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب میں واقع نجران کے علاقے الخضرا میں ایک نہایت اہم کنٹرول روم کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

یمنی فوج کے حملے میں کم سے کم 6 سعودی فوجی ہلاک اور 9 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی سیکورٹی فورسز نے صوبہ شبوہ کے علاقے عسیلان میں کارروائی کرکے آل سعود سے وابستہ کئی افراد کو مار دیا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ یمنی فوج کے حملوں میں آل سعود سے وابستہ مسلح افراد کی کئی گاڑیاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، یمنی فوج نے جمعرات کے روز باب المندب کے علاقے شعب الجن میں آل سعود کے ایک فوجی کیمپ کو میزائل سے  نشابہ بنا کر کم سے کم 150 افراد کو ہلاک یا زخمی کردیا تھا۔

یہ 2017 میں یمنی فوج کی طرف ہونے والا پہلا بیلسٹک حملہ بتایا جاتا ہے۔

یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی فوج کو کئی بار بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا  ہے۔

یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یمن کی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی جیزان اور نجران کے علاقوں میں سعودی فوج کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جس کی وجہ سے سعودی اتحادی افواج پر وحشت طاری ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی و امریکی افواج کی یمن کے مظلوم عوام کے خلاف ظلم و بربریت جاری ہے جس میں ہزاروں بے گناہ عام شہری خاک و خون میں غلطاں ہو چکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری