مغربی الانبار میں 7 گاؤں داعش کی چنگل سے آزاد کرالئے گئے


مغربی الانبار میں 7 گاؤں داعش کی چنگل سے آزاد کرالئے گئے

آج بروز جمعہ عراقی فورسز نے ایک نہایت اہم کارروائی کرکے عراق کے صوبہ الانبار کے حدیثہ اور عنہ نامی شہروں کے درمیان واقع 7 دیہاتوں کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے السومریہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فوج کے انٹیلی جنس افسر ناظم الجعفی کا کہنا ہے کہ صوبہ الانبار کے حدیثہ اور عنہ نامی شہروں کے درمیان 7 گاؤں کو تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

الجعفی کا کہنا ہے کہ «الدوسه»، «الاخضر»، «الجمس»، «تل اصفر»، «وادی عبید» و«التیل» نامی دیہات داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردئے گئے ہیں۔

عراقی فوج کے انٹیلی جنس افسر کا کہنا ہے کہ ان دیہاتوں سے تمام داعشی دہشت گرد فرار ہوگئے ہیں اور اب ان علاقوں میں امن و سکون برقرار ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے گزشتہ روز مغربی صوبہ الانبار کے علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا تھا۔

دوسری طرف موصل میں عراقی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور متعدد داعشی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری