مشرق وسطیٰ کے پراکسی وار کو پاکستان ایمپورٹ کرنے کی سازش


مشرق وسطیٰ کے پراکسی وار کو پاکستان ایمپورٹ کرنے کی سازش

سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ سے توجہ ہٹانے کے لئے مشرق وسطیٰ کے پراکسی وار کو پاکستان ایمپورٹ کرنے کی سازش ہورہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ مبارک موسوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ سے توجہ ہٹانے کے لئے مشرق وسطیٰ کے پراکسی وار کو پاکستان ایمپورٹ کرنے کی سازش ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان جہاد کے قیمت پاکستان چکانے میں مصروف ہے ایسے میں مشرقی وسطیٰ میں جاری پراکسی وار کے نام پر ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے والے کس ایجنڈے پر عمل پیرا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ یمن، بحرین، اور فلسطین میں عالمی استعمار کے مظالم پر لب کشائی نہ کرنے والے آج اسرائیل اور امریکہ کی شکست کو اسلام سے جوڑ کر اُمت کو گمراہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افتصادی ترقی کو روکنے کے لئے دشمن ہمیں باہم دست و گریبان کرنے کی کوشش میں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع لاہور کے کارکنان سے صوبائی سیکرٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ شدت پسندی کو ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت فروغ دیا جا رہا ہے، تمام مکاتب فکر کے علماء و دانشوروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے عناصر کی مذمت کرے جو معاشرے میںت شدت پسندی کے ذریعے معصوم عوام کو گمراہ کرتے ہیں، اسلام امن و رواداری کا دین ہے، نفرت اور شدت پسندی کے ذریعے اسلامی اقدار کو مسخ کرنے والے استعمار کے آلہ کار ہے، اور ملک میں بدامنی  کے ذمہ دار بھی ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری