فلسطینی حملوں میں 8 اسرائیلی ہلاک یا زخمی


فلسطینی حملوں میں 8 اسرائیلی ہلاک یا زخمی

فلسطینی جوانوں کے حملوں میں کم سے کم 8 صہیونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، فسلطین الیوم نے خبر دی ہے کہ صہیونی فوج کے سامنے فلسطینی جوانوں کی مزاحمت جاری ہے اور فلسطینی مسلمان جوانوں کے حملوں میں کم سے کم 8 اسرائیلی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران فلسطین کے 54 علاقوں میں اسرائیلی فوج کے خلاف متعدد کاروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 2 صہیونی فوجی ہلاک اور مزید 6 شدید زخمی ہوگئے۔

فلسطینی جوانوں نے یہ کاروائیاں رام اللہ، بیت اللحم اور نابلس کے علاقوں میں کی ہیں۔

اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے کا کہنا ہےکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران اسرائیلی افواج کے خلاف ہونے والے فدائی حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اکتوبر کے مہینے میں ہونے والے حملوں میں کم سے کم 2 صہیونی ہلاک اور 23 شدید زخمی ہوگئے تھے۔

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق صرف اکتوبر کے مہینے میں فلسطینی مسلمانوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف 153 حملے کئے جبکہ ستمبر میں 109 حملے کئے گئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری