حماس: فیس بک کے صہیونی پالیسیوں کے مطابق اقدامات


حماس: فیس بک کے صہیونی پالیسیوں کے مطابق اقدامات

فلسطین کی حماس تحریک نے فیس بک کی جانب سے 90 سے زائد پرسنل اور اس تنظیم کے 30 کارکنوں کے اکاؤنٹ بلاک کرنے کے ردعمل میں بیان جاری کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، حماس کے ترجمان "حسام بدران" نے فیس بک کی جانب سے عام فلسطینیوں اور بالخصوص حماس کے اہم کارکنوں کےخلاف بڑے حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے اکاؤنٹ بلاک کرنے کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے تاکید کی کہ فیس بک کی جانب سے فلسطینیوں کے اکاؤنٹ بلاک کرنے کے اقدامات صہیونیوں کی پالیسیوں اور امنگوں کے مطابق انجام پائے ہیں۔

فلسطین میڈیا سیل کے مطابق، بدران نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے بھی دوسروں جیسے حقوق ہیں کہ اپنے خیالات اور عقائد کو آزادانہ طور پر بیان کریں۔

انہوں نے فیس بک پر موجود تمام فلسطینیوں اور فلسطینی نیوز چینلز سء مطالبہ کیا کہ فیس بک کی جگہ کسی اور مناسب متبادل سوشل نیٹ ورک میں سرگرم رہنے کیلئے اقدامات کریں۔

بدران نے تاکید کی: فیس بک نیٹ ورک کی فلسطینی عوام کے ساتھ دشمنی اور غیر منصفانہ فیصلے عروج پر پہنچ چکے ہیں۔

فیس بک کی جانب سے یہ حملہ فلسطینی عوام کی "شہید عیاش کی مانند بنو" نامی سوشل میڈیا کمپین پر وسیع پیمانے پر فالورز جلب کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جو گزشتہ جمعرات کو شہید "انجنیئر یحییٰ عیاش" کی شہادت کی 21ویں برسی کے موقع پر آغاز کیا گیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری